29 مارچ 2015 - 11:49
فلسطین: غرب اردن میں ایک فلسطینی شہید

غرب اردن میں صیہونی کالونی کے ایک غاصب صہیونی نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونی کے ایک باشندے نے اتوار کے روز دریائے اردن کے مغربی کنارے میں الخلیل شہر کے رہائشی ایک فلسطینی نوجوان خالد السویطی کو اپنی کار سے کچل کر شہید کر دیا- اس رپورٹ کے مطابق خالد السویطی اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ اپنے دفتر جانے کے لیے سڑک عبور کر رہا تھا کہ صیہونی باشندے نے اسے اپنی گاڑی تلے کچل دیا- صیہونی فوجی بھی تقریبا ہر روز دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے بہت سے فلسطینیوں کو شہید، زخمی یا گرفتار کر تے رہتے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲